ہالی ووڈ فلم ارریشنل مین کا پہلا ٹریلرجاری
لاس انجلس: طنزو منزاح اورکامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ارریشنل مین کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔
ہالی ووڈ اداکارہ ایمی اسٹون کی کامیڈی سے بھرپور فلم ار ریشنل مین کا پہلا ٹریلر کامیڈی کے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہے۔
فلم کی کہانی فلسفےکی ایک ایسے پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کے بارے میں اپنی انوکھی منطق کی وجہ سے ہر کام الجھا دیتا ہے تاہم نئے سے نئے راستے بھی ڈھونڈ نکالتا ہے۔
اپنے طنز و مزاح سے لوگوں کو ہنساتے اس پروفیسر کا کردارادا کیا ہے جواکوئن فوئنکس نے جبکہ معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایمی اسٹون فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں، ہدایتکاراوررائٹرووڈلی ایلن کی کامیڈی فلم سترہ جولائی سے مسکراہٹیں بکھیرنے سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی