کراچی میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 3 راہ گیر جاں بحق، متعدد زخمی

  • کراچی: لیاقت آباد میں تیز رفتار بس سڑک کے کنارے کھڑے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر پر تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے راہ گیروں اورموٹرسائیکل سواروں پرچڑھ گئی،واقعے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ جنہیں عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔
    واقعے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے بس کو آگ لگادی جب کہ ڈرائیور کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے بھی زد و کوب کیا تاہم پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مشتعل افراد کو منتشر کیا اور ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

    Loading...

کراچی میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 3 راہ گیر جاں بحق، متعدد زخمی

source by daily mailnews .com

Facebook Comments

کراچی میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے 3 راہ گیر جاں بحق، متعدد زخمی

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>