مالدیپ کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

  • مالدیپ کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

    اسلام آباد: مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوٗس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین دوروزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور آج وزیراعظم ہاؤس میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

    دونوں ممالک کے سربراہان کی آج وفود کی سطح پرملاقات ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم نواز شریف جبکہ مالدیپ کے وفد کی قیادت صدر عبداللہ یامین نے کی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ پراتفاق کیا گیا، صدر عبداللہ یامین کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 49 سال پرانے تعلقات ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو مالدیپ کی پارلیمانی عمارت کی تعمیرکا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    مالدیپ کے صدر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے انتہائی شاندار اورپرتپاک استقبال پرشکریہ بھی ادا کیا۔

    مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے گزشتہ روز صدرِ پاکستان ممنون حسین سے بھی ملاقات کی تھی

مالدیپ کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

source by daily mailnews .com

Facebook Comments

مالدیپ کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>