عمران خان کی پریس کانفرنس بھی سعد رفیق بھی چُپ نہ رہے!!! دھماکہ خیز پریس کانفرنس کر ڈالی۔۔۔!!!!

  • لاہور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انتخابی دھاندلی پر سوالیہ نشان لگانے کا ٹاسک ملا ہے۔  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو انتخابی دھاندلی پر سوالیہ نشان لگانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے، ہمارے خلاف مسلسل جھوٹ بول کر ہمارا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ اس سے قبل ن لیگ کیخلاف دھاندلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور حامد خان کا دو عدالتوں میں ناکامی کے بعد تیسری عدالت میں جزوی داوَ لگ گیا ہے۔ عمران خان ہماری خلاف دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے، ٹریبونل کے جج نے مجھے نااہل قرار نہیں دیا کیونکہ مجھ پر دھاندلی ثابت نہیں ہوئی۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان انہیں اسٹرینجر ان ہاوَس کہنے سے قبل خود کی طرف دیکھ لیں کیونکہ وہ خود اسمبلی میں ایک اسٹرینجر ہیں۔ وہ این اے 125 کے ضمنی انتخاب کیلئے تیار ہیں، تحریک انصاف کو این اے 246 کی طرح یہاں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    Loading...

عمران خان کی پریس کانفرنس بھی سعد رفیق بھی چُپ نہ رہے!!! دھماکہ خیز پریس کانفرنس کر ڈالی۔۔۔!!!!

source by daily mailnews .com

Facebook Comments

عمران خان کی پریس کانفرنس بھی سعد رفیق بھی چُپ نہ رہے!!! دھماکہ خیز پریس کانفرنس کر ڈالی۔۔۔!!!!

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>