• لاہور پنجاب حکومت نے آنے والے سالوں میں پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک بھجوانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ، اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر کے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا جبکہ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اسکے رکن ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ اور دبئی میں ہونیوالی ایکسپو 2020ء میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اسی تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آنے والے سالوں میں پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک میں بھجوانے کے لئے انکی تیاری کے احکامات دئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر کے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرو رکو چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اس کے رکن ہوں گے۔ ٹیوٹا کو سکلڈ لیبرکی تیاری کے لئے فوری طو رپر کورسز کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

source by daily news pk .org

Facebook Comments

خلیجی ممالک جانے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری!!! پنجاب حکومت نے کیا شاندار فیصلہ۔۔۔

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>